728 x 90

پاکستان اورمالدیپ کا مضبوط دفاعی تعلقات کیلئے تعاون بڑھانے کاعزم

پاکستان اورمالدیپ کا مضبوط دفاعی تعلقات کیلئے تعاون بڑھانے کاعزم

پاکستان اور مالدیپ نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے کیا جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں

پاکستان اور مالدیپ نے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے کیا جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے آج (جمعرات)راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلی پیشہ وارانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر زپہنچنے پر سہ فریقی دستے کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos