راولپنڈی: بنگلہ دیش نیوی کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نازم الحسن نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ یہ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیشی مسلح افواج کا دوسرا اعلیٰ سطحی دورہ تھا، جس میں دونوں معزز شخصیات نے باہمی دلچسپی کے
راولپنڈی: بنگلہ دیش نیوی کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نازم الحسن نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیشی مسلح افواج کا دوسرا اعلیٰ سطحی دورہ تھا، جس میں دونوں معزز شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایڈمرل محمد نازم الحسن نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا اور آئندہ منعقد ہونے والی کثیر الملکی میری ٹائم مشق “امن 2025” اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے خطے میں پاکستانی مسلح افواج کی امن و استحکام کے قیام میں کلیدی خدمات کو بھی تسلیم کیا۔
یہ ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *