728 x 90

رانا تنویر کی چیف سیکرٹریز کو بلدیاتی سطح پر چینی کے سٹال لگانے کی ہدایت

رانا تنویر کی چیف سیکرٹریز کو بلدیاتی سطح پر چینی کے سٹال لگانے کی ہدایت

صنعتوںاور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو بلدیاتی سطح پر چینی کے اسٹال لگانے کی ہدایت کی ہے۔  انہوں نے اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی سطح پر چینی کے اسٹال لگانے کا مقصد عوام کو سہولت فراہم

صنعتوںاور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو بلدیاتی سطح پر چینی کے اسٹال لگانے کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی سطح پر چینی کے اسٹال لگانے کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

 انہوں نے ستائیس رمضان تک ان اسٹالوں پر چینی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ ان سٹالوں پر چینی ایک سو تیس روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سندھ میںچینی کے دو سو تیس اسٹال لگائے جائیں گے اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں چینی کے اسٹال لگانے کیلئے چار سو پانچ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

 رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ معاشرے کے محروم طبقات کو چینی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos