728 x 90

حکومت چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم

حکومت چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج(جمعرات کو) وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج(جمعرات کو) وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شفاف طریقہء کار اپناتے ہوئے سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس کو بھرتی کیا جائے جن کی تنخواہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہو ؛ایس ایم ای شعبے کے لئے لیبر کی پیشہ ورانہ تربیت انتہائی ضروری ہے . وزیراعظم نے کہا کہ سمیڈا کا ہماری دیہی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ہے؛ تمام دیہی آبادی بشمول دیہی خواتین کو سمیڈا کے بلا سود قرض پروگرام سے مستفید کرنے کے لئے لا ئحہ عمل بنایا جائے۔

وزیراعظم نے وفاقی سطح پر پیشہ ورانہ تربیت کے تمام اداروں کو ایک ادارے میں ضم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو سمیڈا میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مائیکرو انٹرپرائزز کو ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ بنا دیا گیا اور اس حوالے سے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے؛۔

زیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا بورڈ میں نجی شعبے کی نمائیندگی بڑھائی جا رہی ہے ؛سمیڈا میں افرادی قوت کو اسکلز ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

جلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سمیڈا کے پورٹ فولیو کو مزید مؤثر اور وسیع کرنے کے حوالے سے لائحہ ترتیب دیا جا رہا ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت تجارت اور سمیڈا برآمدات کے حوالے سے متعلقہ کمپنیوں کی نشاندہی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ سمیڈا میں ایک مستعد پرفارمینس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دیا جائے گا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ایم ای کے شعبے کے حوالے سے سمیڈا نے 28 سیمینارز اور تربیتی پروگرام منعقد کئے جن میں 953 افراد نے شرکت کی ؛ ایس ایم ای شعبے کے لئے فنانشل لٹریسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے ماہرین کی بھرتی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ؛ ایس ایم ای شعبے کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ایکسپورٹ اسسٹینس پروگرام شروع کیا جا رہا یے ؛ ایس ایم ای سیکٹر کی سب – کنٹریکٹنگ کے حوالے سے قانونی لائحہء عمل تیار کیا جائے گا جس کے لئے ماہرین کی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جا رہا ہے ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ ارکان قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار اور محسن شاہنواز رانجھا نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos