وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کے معروف تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے ملکی ترقی کے لیے تاجر برادری کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ملک میں
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کے معروف تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے ملکی ترقی کے لیے تاجر برادری کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تاجر برادری کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر کاروباری رہنماؤں کی مشاورت سے جاری رہے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری کے ساتھ مشاورتی عمل کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی کو مزید تیز کرنا ہے۔
اس موقع پر تاجر برادری کے ارکان نے حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔
شرکا نے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے گرین پاکستان اقدام کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا رہی ہے۔
شرکا نے مزید مختلف شعبوں کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ تاجر برادری اور اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں سے مشاورت کریں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *