منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی استحکام اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تذویراتی، مربوط اور نتائج پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ سینئر تاجررہنما افتخار علی ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پالیسیوں
منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی استحکام اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تذویراتی، مربوط اور نتائج پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔
سینئر تاجررہنما افتخار علی ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پالیسیوں کو قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے ”اڑان پاکستان 2024-2029کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ تکنیکی ترقی اور ہنرمندی کو فروغ دینے کیلئے تعلیمی شعبے اور نجی شعبے کے درمیان خلیج کو کم کرنا ضروری ہے۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے تعاون کو آسان بنانے کے لئے پالیسی اصلاحات اور ادارہ جاتی شراکت داری کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *