اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں کیونکہ یہی کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ایوان صدر میں پاکستان یتیم کیئر فورم کے زیر کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں کیونکہ یہی کامیابی کی کنجی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ایوان صدر میں پاکستان یتیم کیئر فورم کے زیر کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ کامیاب اور خودمختار افراد بن سکیں۔
اس موقع پر صدر مملکت نے بچوں میں کمپیوٹر ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے اور انہیں تعلیم کے لیے استعمال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی تجویز پر دیا گیا ہے تاکہ بچے اسے اپنی تعلیم اور ذاتی ترقی کے لیے بروئے کار لا سکیں۔
آصف علی زرداری نے بچوں کو اپنے لیے انتہائی عزیز قرار دیتے ہوئے انہیں محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
صدر مملکت نے تقریب میں موجود بچوں سے انفرادی طور پر ملاقات بھی کی، ان سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان یتیم کیئر فورم کے چیئرمین، ایئر مارشل (ریٹائرڈ) فاروق حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں یتیم بچوں کے سنگین مسئلے کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تخمینہً 46 لاکھ یتیم بچے موجود ہیں، جبکہ پاکستان یتیم کیئر فورم اور اس سے منسلک ادارے ملک بھر میں تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار بچوں کی مدد کر رہے ہیں۔
چیئرمین نے یتیم بچوں کی میزبانی اور ان کی سرپرستی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *