اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بلوچستان میں 27,000 زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے 24.5 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بلوچستان میں 27,000 زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے 24.5 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں دی گئی۔
یہ منصوبہ وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے 55 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، جس میں وفاقی حکومت کا حصہ 70 فیصد اور صوبائی حکومت کا حصہ 30 فیصد ہوگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے ہی 14 ارب روپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے۔
ای سی سی نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ منصوبے پر عمل درآمد کی کڑی نگرانی کی جائے، خصوصاً ٹیوب ویلز کو بجلی کے گرڈ سے منقطع کرنے اور ہر بیچ کے فیڈرز سے ٹرانسفارمرز اور دیگر آلات کو ہٹانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے، جیسا کہ منصوبے کے تحت طے پایا ہے۔
ای سی سی نے پاور ڈویژن کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ جولائی میں پیش کرے۔
اجلاس کے دوران پاور ڈویژن نے ای سی سی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے متعلق بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ تمام ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کر دی گئی ہے اور ان کی کارکردگی کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لینے کا نظام بھی نافذ کر دیا گیا ہے، جس میں آپریشنل، کمرشل اور مالیاتی پہلو شامل ہوں گے۔
مزید برآں، ای سی سی نے مختلف وزارتوں کے لیے متعدد تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *