728 x 90

پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کا عزم

پاکستان اور ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کا عزم

پاکستان اور ایران نے باہمی مشاورت کے ذریعے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے جلد از جلد حل کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اس عزم کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان آج تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا ۔ ملاقات کے

پاکستان اور ایران نے باہمی مشاورت کے ذریعے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے جلد از جلد حل کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان آج تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران تشویش ظاہر کرنے اور خطے میں امن کے لیے ثالثی کی پیشکش پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایرانی قیادت کو بھارتی توسیع پسندانہ مقاصد کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جو علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ۔

وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور تہذیبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی خطے کے لیے ایک خطرہ ہے،جبکہ ایران اور پاکستان، دونوں بیرونی عناصر کے عزائم سے پوری طرح آگاہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کی عفریت سے لڑنے کے لیے اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق خطے میں امن و استحکام لانے کے لیے اہم ہے۔

ایرانی صدر پزشکیان نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں امن اور ترقی، علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کی، دو ریاستی حل کی راہ ہموار کرنے، اسرائیل کی نسل کشی اور تباہ کن پالیسیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے صدر مسعود پزشکیان کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف صدر مسعود پزشکیان کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود ہیں ۔

وزیراعظم کو ایوان صدر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے گارڈ آف انر کا معائنہ کیا اور پھر دونوں رہنماوں کی قیادت میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos