728 x 90

احسن اقبال کا ٹیکس کے فروغ کیلئے حکومت و عوام کی مربوط کوششوں پر زور

احسن اقبال کا ٹیکس کے فروغ کیلئے حکومت و عوام کی مربوط کوششوں پر زور

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مستقبل میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔ انہوں نے آج(پیر) کو اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل کی سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے مستقبل میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

انہوں نے آج(پیر) کو اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل کی سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، پانی کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں کو دنیا میں ٹیکنالوجی کے انقلاب سے مطابقت کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس چوری کے مسئلے پر قابوپانا فعال معیشت اور اہداف کے حصول کیلئے ناگزیر ہے ۔

انہوں نے ملک میں ٹیکس کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے عوام اورحکومت کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos