728 x 90

پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے،شیری رحمان

پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے،شیری رحمان

برطانیہ کے دورے پر موجود پاکستان کے پارلیمانی وفد کی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کیلئے فعال طریقے سے کام کررہا ہے۔ سکائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ

برطانیہ کے دورے پر موجود پاکستان کے پارلیمانی وفد کی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کیلئے فعال طریقے سے کام کررہا ہے۔

سکائی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان خطے میں تنازعات کو بحران میں بدلنے نہیں دینا چاہتا تاہم اس کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔

شیری رحمان نے کہا کہ امریکہ اوربرطانیہ کے سفارتی دوروں کا مقصد اس بات کو یقینی بناناہے کہ حقائق کے تناظر میں بین الاقوامی برادری صورتحال کا درست ادراک کرے۔

انہوں نے اخلاص کے ساتھ امن پر عمل پیرا ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیری رحمان نے بھارت کی جانب سے حالیہ کشیدگی کو غیر ضروری اور اشتعال انگیزی قرار دیا۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے قومیت پسندانہ ایجنڈے اور جھوٹی اطلاعات پھیلانے پر بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے اسے گمراہ کن اور جنگ کی ترغیب دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos