وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ریلوے مسافر اور مال بردار خدمات کو وسطی ایشیائی ممالک تک توسیع دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ منگل کے روز ملتان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان
وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ریلوے مسافر اور مال بردار خدمات کو وسطی ایشیائی ممالک تک توسیع دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
منگل کے روز ملتان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ریلوے کا جدید اور فعال ہونا ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ دو ماہ کے اندر ملک بھر کے 155 ریلوے اسٹیشنز کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور ماحولیاتی بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیر ریلوے نے مزید بتایا کہ جلد ہی 40 سے زائد ٹرینوں میں مسافروں کے لیے مفت وائی فائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ جدید سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ یہ نہ صرف ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے بلکہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو بھی فروغ دے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *