وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز،
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔
الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نے ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کی جانی چاہیے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *