728 x 90

وزیراعظم کی ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری اورمتعلقہ قوانین میں ترامیم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے  پیر کے روزاسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری سے متعلق ذرائع ابلاغ

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری اورمتعلقہ قوانین میں ترامیم کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے  پیر کے روزاسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کی گرفتاری سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کا نوٹس لیا ۔

انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے لوگوں کو ہراساں کرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کاروباری طبقے ، سرمایہ کاروں اور ٹیکس دہندگان کی عزت اور احترام کیاجائے ۔

وزیراعظم نے گرفتاری کے معاملے سے متعلق بیرونی جائزے اور تحدید وتوازن کا موثر نظام تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ان قوانین کے غلط استعمال کے خلاف تحفظ کی فراہمی فنانس ایکٹ کا حصہ بنائی جائے ۔انہوں نے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos