ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے دورے
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے دورے کے موقع پر طالبات کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو “آپریشن بنیان مرصوص” میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات نے جنگ میں فتح حاصل کرنے پر پاک فوج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *