خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اقتصادی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اصلاحات میں اہم کامیابیوں کے ساتھ دو سال مکمل کرلئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی نے گزشتہ دوبرسوں کے دوران معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کی جس سے طویل مدتی اقتصادی استحکام میں کافی مدد
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اقتصادی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اصلاحات میں اہم کامیابیوں کے ساتھ دو سال مکمل کرلئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی نے گزشتہ دوبرسوں کے دوران معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کی جس سے طویل مدتی اقتصادی استحکام میں کافی مدد ملی۔
زراعت کے شعبے میں کارپوریٹ فارمنگ جیسے اقدامات کا آغاز کیا گیا جبکہ سر سبز پاکستان اقدام کے ذریعے سمارٹ فارمنگ متعارف کروائی گئی۔
ایس آئی ایف سی نے پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی کی بدولت سخت اقدامات کے نفاذ میں مدد ملی۔
اس کے علاوہ صنعت، سیاحت اور نجکاری میں واضح بہتری دیکھی گئی اور قابل تجدید توانائی سمیت توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات سے پائیدار ترقی کی مضبوط بنیاد رکھنے کی راہ ہموار ہوئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *