امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہائوس واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جاری تعاون اور خطے میں پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں امریکہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہائوس واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جاری تعاون اور خطے میں پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تجارتی معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت معدنیات اورکان کنی’مصنوعی ذہانت’ توانائی ‘کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بارے میں اتفاق ہوا ۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
فیلڈ مارشل نے اقوام عالم کو در پیش متعدد مسائل کو سمجھنے اور ان سے نبرد آزما ہونے کے سلسلے میں صدر ٹرمپ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل اور صدر ٹرمپ نے ایران’ اسرائیل تنازع پر تفصیلی گفتگو کی۔
صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کے صدر کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *