728 x 90

حکومت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے،وزیر قانون

حکومت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے،وزیر قانون

قانون ، انصاف اور انسانی حقوق کے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کے عزت ووقار اوران کے حقوق کاتحفظ یقینی بنائے گی۔ آج سینیٹ میں سینیٹر دنیش کمار کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کے ایکٹ 2025

قانون ، انصاف اور انسانی حقوق کے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کے عزت ووقار اوران کے حقوق کاتحفظ یقینی بنائے گی۔

آج سینیٹ میں سینیٹر دنیش کمار کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کے ایکٹ 2025 کیلئے نیشنل کمیشن میں نیم عدالتی  دفعات شامل کی گئی ہیں جس سے کمیشن کے سربراہ کو مزید بااختیار بنایاگیا ہے جو اقلیتی برادری کی نمائندگی کرے گا۔

وزیر قانون نے کہا ان دفعات کے تحت کمیشن کا سربراہ تفتیش کرنے ، مختلف ہدایات دینے کا مجاز ہوگا اور کمیشن کے احکامات کی عدم تعمیل پر سزائیں دے سکے گا ۔

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر مملکت کیسومل کھیل داس نے ایوان کو بتایا کہ تھرپارکر سے اغوا ہونے والی ہندو لڑکیوں کو پولیس نے برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos