وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے متعلقہ حکام کو آئندہ سال کے حج آپریشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آئندہ سال حج کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج
وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے متعلقہ حکام کو آئندہ سال کے حج آپریشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آئندہ سال حج کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی کے مطابق لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ برس عازمین حج کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی۔
شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو نجی حج سکیم کوبھی باقاعدہ بنانے ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا ء سردار محمد یوسف ‘مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *