728 x 90

مودی راج، 11سالہ دور جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم

مودی راج، 11سالہ دور جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر قائم

نااہل مودی حکومت جھوٹ پر مبنی بیانیے،حقائق چھپانے اور میڈیا کے ذریعے سچ کو دفنانے میں مہارت رکھتی ہے مودی کی قیادت میں سچ، احتساب اور شفافیت غائب، صرف فوٹو شوٹس اور جھوٹے اشتہارات باقی۔ احمدآباد طیارہ حادثہ میں 270 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، مگر مودی سرکار کی جانب سے صرف خاموشی اور بے حسی،

نااہل مودی حکومت جھوٹ پر مبنی بیانیے،حقائق چھپانے اور میڈیا کے ذریعے سچ کو دفنانے میں مہارت رکھتی ہے مودی کی قیادت میں سچ، احتساب اور شفافیت غائب، صرف فوٹو شوٹس اور جھوٹے اشتہارات باقی۔

احمدآباد طیارہ حادثہ میں 270 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، مگر مودی سرکار کی جانب سے صرف خاموشی اور بے حسی، مودی راج میں نئے ائیرپورٹس کے افتتاحی فیتے تو کاٹے جا رہے ہیں، مگر DGCA میں 48فیصد اور ایوی ایشن اداروں میں 37فیصد آسامیاں خالی ،بھارتی سول ایوی ایشن کا نظام شدید عملے کی کمی کا شکار2017 سے 2022 کے درمیان 244 ریلوے بڑے حادثات ہوئے،لیکن مودی کی توجہ صرف بھارت کی نئے ٹرینوں کی افتتاحی تقریبات پر ہے۔

اشتہاروں میں “شائننگ انڈیا”، لیکن حقیقی بھارت بھوک، غربت اور افلاس کا شکار بھارت ہنگر انڈکس میں 127 میں سے 105 پر آچکا ہے۔

مودی نے 2016 میں نوٹ بندی کو ماسٹر سٹروک فیصلہ کہا لیکن آج بھی آڈٹ کا کہیں ذکر تک نہیں، مودی راج میں سوال پوچھنے والا غدار، بھارت صحافتی آزادی میں 151 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، مودی کا “گودی میڈیا”صرف جھوٹ دکھانے میں مصروف ۔

کورونا میں صرف انسان نہیں مرے، سچ بھی دفن ہوا, مودی کے اپنے گجرات میں اموات 33 گنا زیادہ، سرکاری گنتی فراڈ نکلی ۔

مودی سرکار نے پارلیمنٹ کو آج تک نہیں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں کتنی چھوٹی صنعتیں بند ہوئیں، کتنے مزدور بے روزگار ہوئے، سچ آج بھی دفن ۔ پلوامہ حملے میں 40 بھارتی جوان ہلاک ہوئے، مگر 6 سال بعد بھی نہ انصاف ملا، نہ سچ سامنے آیا ،پلوامہ اور پہلگام حملوں پر صرف مودی نے اپنی سیاست چمکائی۔

کمبھ میلہ بھگدڑ کی اموات پر بھی مودی نے عوام کو گمراہ کیا،بھارتی حکومت نے 37 اموات بتائیں، ، بی بی سی رپورٹ کے مطابق 82 افراد جان سے گئے ۔ پہلگام حملے پر بھی مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے عوام کوگمراہ کیا، سیاحوں کی سیکورٹی مکمل طور پر ناکام مودی سرکار کی سفارتی ناکامی واضح ، کینیڈا سے تعلقات کشیدہ، نجر قتل پر خاموشی، مودی کا دور بھارت کی ناکامی کا دور ثابت ہو رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos