728 x 90

وزیراعظم کا تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے اس حمایت کا اظہار ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین

وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے اس حمایت کا اظہار ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے، انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کیلئے پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مسعود پزشکیان نے تنازعہ کے پرامن حل کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کا بھی اعتراف کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos