وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ قدرتی آفا ت کے دوران عوام کے جان ومال کی حفاظت متعلقہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی سہ پہر اسلام آباد میں قانون کے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ قدرتی آفا ت کے دوران عوام کے جان ومال کی حفاظت متعلقہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتہ کی سہ پہر اسلام آباد میں قانون کے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی ذمہ داری صوبوں کو سونپنے کے لیے 18ویں ترمیم کے تحت ہنگامی امداد کے صوبائی ادارے قائم کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کاقیام چوہدری پرویزالہی کا بطور وزیراعلی پنجاب اچھا اقدام تھاجسے شہباز شریف نے بھی اپنی وزارت اعلی کے دور میں جاری رکھا۔
تاہم وفاقی وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 12سال سے خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز دریائے سوات میں المناک واقعہ رونما ہوا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *