728 x 90

وزیراعظم کی ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم کی ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گزشتہ مالی سال میں وفاقی ٹیکس محصولات میں بیالیس فیصد اضافے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت خزانہ کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گزشتہ مالی سال میں وفاقی ٹیکس محصولات میں بیالیس فیصد اضافے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت خزانہ کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ گزشتہ مالی سال میں آٹھ سو پینسٹھ ارب روپے کے اضافی محصولات جمع کئے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ نئے مالی سال میں محصولات اور دیگر معاشی اہداف کے حصول میں اسی طرح کی لگن کا مظاہرہ کرناچاہیے ۔

شہبازشریف نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ نئے مالی سال میں محصولات اور دیگر معاشی اہداف کے حصول کیلئے مکمل تندہی سے کام کریں۔

 محمد شہبازشریف نے ایف بی آر کوہدایت کی کہ محصولات جمع کرنے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران عوام سے عزت اور وقار سے پیش آیاجائے۔انہوں نے تاجر برادری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ا نہوں نے کہاکہ تمام حکومتی اداروں کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ایف بی آر سے مکمل تعاون کرناچاہیے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos