728 x 90

وزیر داخلہ محسن نقوی کی حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت

وزیر داخلہ محسن نقوی کی حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث با اثر افراد کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کراچی میں ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث با اثر افراد کو گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کراچی میں ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

وزیر داخلہ نے بیرون ملک بھکاری بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم دیا کیونکہ بھکاری مافیا سے پاکستان کا تشخص خراب ہورہا ہے۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برادشت نہیںکیا جائیگا۔ انہوں نے جعلی ادویات کے گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے نان کسٹم مصنوعات اور بیرون ملک پانچ ہزار ڈالرز سے زائد رقم لے جانے والے مسافرو ں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos