وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیزرفتار اقتصادی ترقی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کوترجیح دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہو ں نے یہ بات ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پاکستانی طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی جو اڑان پاکستان پروگرام کے تحت دنیا کے ممتاز عالمی اداروں میں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیزرفتار اقتصادی ترقی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کوترجیح دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہو ں نے یہ بات ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پاکستانی طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی جو اڑان پاکستان پروگرام کے تحت دنیا کے ممتاز عالمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔
وزیراعظم نے اڑان پاکستان سمر سکالرز انٹرن شپ پروگرام کو قابل تعریف اقدام قرار دیا۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ منتخب طلبہ کو آئندہ مہینوں میں حاصل ہونے والا تجربہ نظم و نسق کی پیچیدگیوں اور چیلنجز کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان بہبود تعلیم فنڈ شروع کیاہے جسے نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دینے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان منفی موسمیاتی اثرات سے متاثرہ دس ملکوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار بائیس کے سیلاب میں پاکستان کو تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔
وزیراعظم نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روایتی جنگ میں فاتح رہا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جارحیت کیلئے نہیں بلکہ اپنے دفاع کیلئے ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *