728 x 90

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی پولیس نے ڈاکوؤں کو لاہور سے گرفتار کر لیا

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی پولیس نے ڈاکوؤں کو لاہور سے گرفتار کر لیا

ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی قیادت میں جھنگ پولیس کا کریمنل افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، ضلع جھنگ کی سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے بین الصوبائی ڈاکوؤں کے ایک خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، جو حالیہ دنوں میں

ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی قیادت میں جھنگ پولیس کا کریمنل افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، ضلع جھنگ کی سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے بین الصوبائی ڈاکوؤں کے ایک خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، جو حالیہ دنوں میں ہونے والی بڑی رابری میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 7 جولائی کو تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ چنیوٹ موڑ کے قریب چار مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ایک شخص سے 19 لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم چھین لی تھی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ واردات کی سنگینی کے پیش نظر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، جدید انٹیلی جنس وسائل اور مربوط حکمتِ عملی کی بدولت صرف پانچ روز کے اندر ملزمان کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ تینوں ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے، اور مزید سنگین وارداتوں کے انکشاف کی توقع کی جا رہی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او فیصل رزاق اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے اور ان کی محنت و لگن کو سراہا ہے۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسی کو شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور پولیس ہر لمحہ چوکس و مستعد ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos