حویلی غلام جنت موضع کھولڑا میں 11 سالہ بچہ دریائے چناب میں ڈوب گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق سٹاف کو کالر نے بتایا کہ تین لڑکے دریائے چناب کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے جانور(بھینسیں) چرانے کے لیے جا رہے تھے کہ دو لڑکے تیر کر آگے چلے گئے اور ایک لڑکا پیچھے رہ گیا
حویلی غلام جنت موضع کھولڑا میں 11 سالہ بچہ دریائے چناب میں ڈوب گیا،
ریسکیو ذرائع کے مطابق سٹاف کو کالر نے بتایا کہ تین لڑکے دریائے چناب کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے جانور(بھینسیں) چرانے کے لیے جا رہے تھے کہ دو لڑکے تیر کر آگے چلے گئے اور ایک لڑکا پیچھے رہ گیا پیچھے رہنے والا لڑکا اچانک دریا میں ڈوب گیا اور اس کے ساتھ والے لڑکوں تیسرے لڑکے کو دریا میں ڈوبتے ہوئے دیکھا لیکن بچا نہ سکےاور واپس گھر جا کر اُن کے گھر والوں کو آگاہ کیا۔
ریسکیو سٹاف نے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کرنے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سرچ اپریشن مختلف طریقوں سے کیا جا رہا ہے جن میں بوٹ سرچ لائن سرچ اور سکوبا ڈائیونگ شامل ہیں۔
ریسکیو واٹر ٹیم نے ڈوبنے والی جگہ سے ا کلومیٹر کے فاصلے پر, 11 سالہ عمران کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *