728 x 90

انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس سمیت فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر

انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس سمیت فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر

پٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمدکے حوالہ سے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے ضلع بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس سمیت فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے

پٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمدکے حوالہ سے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے ضلع بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس سمیت فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ صحت، تحفظ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو مختلف علاقوں میں اینٹی ڈینگی فوگنگ سپرے کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ انڈور اور آو¿ٹ دور سرویلینس تیز کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ متعلقہ محکمہ جات حا لیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کی افزائش کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، ہا ئی رسک ایریاز میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس سمیت فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ اس ضمن میں محکمانہ سروسز اور کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے ضلع بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ڈینگی کے حوالہ سے مزید محتاط اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے ۔ضلعی حدود میں، نرسریوں، کباڑ خانوں، قبرستانوں سمیت دیگرتمام مقامات پر خصوصی سرویلنس کروائی جائے۔اس ڈینگی سیزن میں متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos