728 x 90

پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت تعاو ن کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت تعاو ن کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعاو ن کومزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے آج (منگل) جنیوا میں سپیکرز کے عالمی اجلاس کے موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ZHAO LEJI کے

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعاو ن کومزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج (منگل) جنیوا میں سپیکرز کے عالمی اجلاس کے موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ZHAO LEJI کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔

سپیکر نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان آزمودہ اور مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تبادلوں کی تاریخی روایت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

انہو ں نے کان کنی‘ صنعت‘ زراعت‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صاف توانائی جیسے کلیدی ترجیحی شعبوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری تعاون بڑھانے میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماوں نے امن، ترقی اور کثیر جہتی تعاون کے فروغ میں مربوط پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پرزور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos