728 x 90

وزیر تحفظ خوراک نے چینی کی قلت کا تاثر مسترد کر دیا

وزیر تحفظ خوراک نے چینی کی قلت کا تاثر مسترد کر دیا

قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے چینی کی قلت کے بارے میں تاثر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔  جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کی نئی قیمت کو سختی سے

قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے چینی کی قلت کے بارے میں تاثر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

 جمعرات کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کی نئی قیمت کو سختی سے نافذ کرے گی جو  عام آدمی کیلئے مناسب ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں چینی درآمد کرنے کے فیصلے سے گنے کے کاشتکار متاثر نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال چینی کی صرف اٹھاون لاکھ میٹرک ٹن پیداوار ہوئی جس کا تخمینہ ستر لاکھ میٹرک ٹن لگایا گیا تھا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے جو ملک میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos