728 x 90

صدر، وزیراعظم کا پولیس کو جدید تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور

صدر، وزیراعظم کا پولیس کو جدید تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے موجودہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ اورانہیں جدید تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج (پیر) یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے ملک و قوم کی خاطر

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے موجودہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ اورانہیں جدید تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج (پیر) یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کیں اور ملک کے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان پولیس نے پوری دنیا میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اورحالیہ ورلڈ پولیس سمٹ 2025ء میں حاصل کئے گئے تمغے اور ایوارڈز اس کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos