728 x 90

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے 100 انڈیکس ایک لاکھ پینتالیس ہزارپوائنٹس کی حد عبور کرنے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آج (بدھ) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے 100 انڈیکس ایک لاکھ پینتالیس ہزارپوائنٹس کی حد عبور کرنے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آج (بدھ) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے اورمعیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos