وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر، صاحبزاہ مولانا محمد آصف معاویہ، ضلعی افسران، اقلیتی کمیونٹی کے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر، صاحبزاہ مولانا محمد آصف معاویہ، ضلعی افسران، اقلیتی کمیونٹی کے ممبران،ممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ آصف منور، سردار جسپال سنگھ ممبر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی جھنگ، میجر شعمون مسیح سالویشن آرمی چرچ، سول سوسائٹی و میڈیا نمائندگان اور مسیحی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے اور سب یہاں اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے “مینارٹی کارڈ” متعارف کروایا گیا ہے۔آصف منور نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 ہر شہری کو یہ یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ قانون کی نظر میں برابر ہے اور کسی مذہب، نسل یا جنس کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیاز نہیں برتا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف ایک تقریبی روایت نہیں، بلکہ ہمارے اجتماعی عزم کی یاد دہانی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے عقائد اور ثقافتوں کا احترام کریں۔ آصف منور نے بتایا کہ اقلیتوں کا قومی دن پہلی بار 2009 میں وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہید شہباز بھٹی کے دور میں سرکاری طور پر منایا گیا تھا اور آج یہ دن اس قربانی اور اس مقصد کی علامت ہے جو ایک ہم آہنگ اور روادار پاکستان کی بنیاد رکھتا ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اقلیتی برادری کے لئے تعلیم، صحت، روزگار تک باآسانی رسائی ممکن بنا رہے ہیں۔ صاحبزاہ مولانا محمد آصف معاویہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور عزت و احترام کی زندگی گزار رہے ہیں۔ سکھ راہنما جسپال سنگھ نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں بہت عزت و احترام دیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے ضلع کونسل تک اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی قیادت میں واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے سکھ کمیونٹی کے ممبران کے ہمراہ سکھ مارکیٹ میں کیک بھی کاٹا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *