728 x 90

پاکستان، ایران کا دوطرفہ تجارت اورزرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے معاہدہ

پاکستان، ایران کا دوطرفہ تجارت اورزرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے معاہدہ

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت اور زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کے دورہ ایران کے دوران طے پائے۔ وفاقی وزیر نے ایران میں اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت اور زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کے دورہ ایران کے دوران طے پائے۔

وفاقی وزیر نے ایران میں اعلیٰ سطحی وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی چاول کی بڑی درآمدات پاکستان سے کرنے پر اتفاق کیا ہے  جبکہ پاکستانی آموں کی برآمدات میں رکاوٹیں ختم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران نے آموں کے درآمدی پرمٹس اور زرمبادلہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے بھی پاکستان سے  60فیصد گوشت خریدنے اورمکئی کی بڑی مقدار میں درآمدات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور ایرانی ادارے تحقیقاتی تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  زرعی تجارت کے فروغ کے لیے کسٹم کلیئرنس تیز کی جائے گی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ  دونوں ممالک آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کی حمایت پر متفق ہیں اور فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہر چھ ماہ بعد اجلاس کر کے پیش رفت کا جائزہ لے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos