728 x 90

علی پرویز کا پاکستان کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کوبروئے کارلانے کے عزم کااعادہ

علی پرویز کا پاکستان کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کوبروئے کارلانے کے عزم کااعادہ

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی ناظم الامورنتالیا اے بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان کی ہائیڈرو کاربن صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی ناظم الامورنتالیا اے بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔

علی پرویز ملک نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زیر زمین اور زیر سمندر تیل اور گیس کی تلاش کے بلاکس کیلئے بولی کا عمل منعقد کرارہی ہے۔ بولی کا یہ عمل بین الاقوامی شراکت داروں کیلئے سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکی کمپنیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویژن کے مطابق پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ تیل و گیس کی تلاش اور پیداوارکے شعبوں میں امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان براہ راست رابطوں کی سہولت فراہم کرے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos