حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں کل سے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہجری سال چودہ سوسینتالیس کو حضور اکرم حضرت محمد ﷺ کے
حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں کل سے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا ہجری سال چودہ سوسینتالیس کو حضور اکرم حضرت محمد ﷺ کے پندرہ سوویں بابرکت یوم ولادت کے طور پر منایا جائیگا۔
وفاقی وزیر نے کہا بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا پچاسواں اجلاس ان تقریبات کا مرکزی پروگرام ہوگا۔
انہوں نے کہا حکومت کے اعلی حکام، نامور علماء، سفارتکار اور ملک اور بیرون ملک سے مندوبین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال تقریبات کا موضوع “نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں سوشل میڈیا کے مفید استعمال کے سلسلے میں تعلیم وتربیت کیلئے حکومت کی ذمہ داریاں” ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *