پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے کے ڈایکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔
پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے کے ڈایکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ان دریاوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔
ادھر ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں تمام سہولتوں سےآراستہ امدادی کیمپ قائم کردئیے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *