ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود اور دیگر افسران کے ہمراہ مائی ہیر اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی کے عمل میں شفافیت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ادائیگی کے عمل میں تیزی لائی جائے
ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود اور دیگر افسران کے ہمراہ مائی ہیر اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی کے عمل میں شفافیت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ادائیگی کے عمل میں تیزی لائی جائے اور ڈیوائسز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ مستحق خواتین کو بروقت امدادی رقوم فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ کم از کم 500 خواتین کو رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ خواتین کےلئے پینے کے پانی اور بیٹھنے کی سایہ دار جگہ کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اگر کسی جگہ سے کٹوتی کی شکایات موصول ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرین کو بھی امدادی رقوم کی فراہمی کا عمل سوموار سے شروع کیا جائے گا جس کے لیے مائی ہیر اسٹیڈیم میں الگ سے کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری اورموثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور سیکورٹی کے اضافی انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ رقوم کی ادائیگی کا عمل شفاف اور محفوظ ماحول میں جاری رہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *