وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے معاشی استحکام،ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان میں جرمنی کی سفیراینا لیپل کی قیادت میں جرمن سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات
وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے معاشی استحکام،ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان میں جرمنی کی سفیراینا لیپل کی قیادت میں جرمن سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے مالیاتی اور بیرونی استحکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور مالیاتی درجہ بندی کرنے والے اداروں کے اعتماد کے حصول کی تجدید میں حکومت کی مسلسل پیش رفت کا خاکہ پیش کیا۔
وفاقی وزیر نے جرمن کاروباری برادری کو پاکستان کے اہم شعبوں بالخصوص ٹیکنالوجی، توانائی اور مصنوعات سازی میں بڑھتے ہوئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
توانائی کے شعبے کے بارے میں، وزیر خزانہ نے پائیدار اصلاحات اور نجکاری کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا جس کا مقصد نقصانات کو کم کرنا اور وصولیوں کو بہتر بنانا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *