پاکستان اور امریکہ نے پاکستان کے اصلاحات کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ مقاصد کے تحت معدنیات کے شعبے میں روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اس عزم کا اظہار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے اہم معدنیات کے فورم کے صدر رابرٹ لوئس سٹریئر ۔ٹو کے
پاکستان اور امریکہ نے پاکستان کے اصلاحات کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ مقاصد کے تحت معدنیات کے شعبے میں روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
اس عزم کا اظہار وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے اہم معدنیات کے فورم کے صدر رابرٹ لوئس سٹریئر ۔ٹو کے درمیان جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں کیاگیا۔
امریکہ کی ناظم الامور نتالی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ملاقات کے دوران فریقین نے معدنیات اورکان کنی کے شعبے میں تعاون کی راہوں ‘ رسد کی فراہمی کے نظام کو مستحکم کرنے اور پاکستان کی اہم معدنیات کے شعبے میں مستقل سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کا معدنیات اورکان کنی کا شعبہ تبدیلی کا موقع فراہم کرتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *