خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

پاکستان اور روس کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور روس نے تجارت ، سرمایہ کاری ،توانائی اورپارلیمانی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار آج (منگل) اسلام آباد میں…

پاکستان اور روس کا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور روس نے تجارت ، سرمایہ کاری ،توانائی اورپارلیمانی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج (منگل) اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اور روسی فیڈریشن کی سٹیٹ ڈومہ کے ڈپٹی چیئرمین الیگزنیڈر باباکوف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ایاز صادق نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کااظہار کیا۔

الیگزنیڈر باباکوف نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اپنے ملک کے پختہ عزم کا اظہارکیا۔انہوں نے علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی متوازن ، عملی اور ذمہ دارانہ سوچ کو سراہا۔

ادھر ملائیشیا کی سینٹ کے نائب صدر داتک نورجزلان بن تن سری محمد سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی اعتماد ، احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی قریبی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔

داتک نورجزلان بن تن سری محمد  نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس میں علاقائی امن اوراستحکام کے پاکستان کے جمہوری عزم کو موثر طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں