خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

وزیراعظم کا کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت20کروڑ ڈالر تک لے جانے کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو اگلے دو سالوں میں بیس کروڑ ڈالر تک لے جانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان کرغزستان…

وزیراعظم کا کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت20کروڑ ڈالر تک لے جانے کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو اگلے دو سالوں میں بیس کروڑ ڈالر تک لے جانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرغزستان ایک خشکی سے گھرا ملک ہے اور پاکستان کی جغرافیائی حیثیت نہایت اہم ہے جو بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کو فوری رسائی فراہم کر سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک نے بشکیک اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر صوبائی مراکز میں ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان CASA-1000 منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور CASA کے اپنے حصے کو مکمل کرنے کے لیے کرغزستان کی کامیابی کو سراہتا ہے جبکہ پاکستان کے حصے کا منصوبہ بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی خیر سگالی اور دوستی کو مضبوط اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں