وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بالخصوص توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کویت کے خزانہ اور قابل تجدید توانائی کے وزیر اور کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر صبیح
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بالخصوص توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کویت کے خزانہ اور قابل تجدید توانائی کے وزیر اور کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر صبیح المخیظیم سے آج کویت میں ملاقات کے دوران کیا۔
دونوں وزرا نے پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر صبیح المخیظیم نے کہا کہ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر نے میزان بینک پاکستان کے چیئرمین ریاض الادریسی اور کویت فنڈ برائے اقتصادی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل ولید شملان احمد سے بھی ملاقاتیں کیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *