728 x 90

پاکستان کے پانچ معروف کاروباری گروپس کا بلوچستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان کے پانچ معروف کاروباری گروپس کا بلوچستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے پاکستان کے پانچ معروف کاروباری گروپس نے بلوچستان میں کان کنی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ لیک سٹی ہولڈنگز، فاطمہ گروپ، دین گروپ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ اس تاریخ ساز اور دور رس سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ تقریباً

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے پاکستان کے پانچ معروف کاروباری گروپس نے بلوچستان میں کان کنی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

لیک سٹی ہولڈنگز، فاطمہ گروپ، دین گروپ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ اس تاریخ ساز اور دور رس سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

تقریباً 5 ارب امریکی ڈالرز کی مجموعی مارکیٹ ویلیو رکھنے والے یہ گروپس ، بلوچستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پُر عزم ہیں۔

یہ پیشرفت ماڑی انرجیز کی ذیلی کمپنی ماڑی منرلز اور گلوبل کور منرلز کے درمیان بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے مشترکہ منصوبے پر معاہدے کے بعد ہوئی۔

سرمایہ کاری میں بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونا اور تانبے سمیت قیمتی معدنیات کی تلاش پر توجہ دی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos