جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواحی علاقہ کدلتھی میں کماد کی فصل سے ایک کمسن بچے کی ڈیڈ باڈی ملنے کے افسوسناک واقعہ نے شہر بھر میں سوگ کی فضا قائم کر دی۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو
جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواحی علاقہ کدلتھی میں کماد کی فصل سے ایک کمسن بچے کی ڈیڈ باڈی ملنے کے افسوسناک واقعہ نے شہر بھر میں سوگ کی فضا قائم کر دی۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
واقعہ کی اطلاع پر ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر، ڈی ایس پی سی آئی اے اور ڈی ایس پی سٹی سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ صدر بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے علاقے کو مکمل طور پر کارڈن کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت فراز علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 6 سال بتائی جا رہی ہے۔ بچے کے اغواء کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج تھا۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ یہ ایک معصوم جان کے ضیاع کا نہایت افسوسناک واقعہ ہے، ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے اور ملوث عناصر جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ ڈی پی او نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *