728 x 90

پاکستان عالمی معاشی شراکت داریوں میں نئی پیش رفت کی جانب گامزن

پاکستان عالمی معاشی شراکت داریوں میں نئی پیش رفت کی جانب گامزن

ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن کے تحت معاشی استحکام اور پالیسی تسلسل نے پاکستان کو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار بنا دیا۔ برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کو ازسرِنو استوار کرتے ہوئے سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور موسمیاتی تعاون کے نئے اقدامات کا اعلان

ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن کے تحت معاشی استحکام اور پالیسی تسلسل نے پاکستان کو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار بنا دیا۔

برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کو ازسرِنو استوار کرتے ہوئے سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور موسمیاتی تعاون کے نئے اقدامات کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان برطانوی وزیر برائے ترقی جینیفر چیپمین کے دور پاکستان کے دوران کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان آٹھ برس بعد اعلی سطحی ترقیاتی مکالمہ تھا۔

برطانوی حکام کے مطابق نئی شراکت داری روایتی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت پہلی بار 5.5 ارب پانڈ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں سرگرم برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، جو سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور کاروباری اعتماد میں اضافے کا عملی ثبوت ہے ۔

پاکستان اور برطانیہ کے مضبوط تجارتی تعلقات دونوں ممالک میں روزگار اور معاشی ترقی کو فروغ دے رہی ہے ، جینیفر چیپمین ۔

وزیرِ اعظم پاکستان اور برطانوی وزیر نے سرمایہ کاری دوست کاروباری اصلاحات کے جامع پیکیج کا مشترکہ اجرا کیا۔

ان اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانا، ریگولیٹری رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے کاروبار کو سہل بنانا ہے۔

دورے کے دوران برطانوی وزیر نے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کے ہمراہ گرین کمپیکٹ پروجیکٹ کا باضابطہ آغاز بھی کیا۔

گرین کمپیکٹ پروجیکٹ کے تحت موسمیاتی تعاون، گرین سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اقدامات کو منظم انداز میں فروغ دیا جائے گا۔

ایس آئی ایف سی کی ہم آہنگ، متوازن اور دوررس پالیسیوں نے معیشت اور ماحول دونوں شعبوں میں پاکستان کے عالمی تشخص کومضبوط کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز قیادت میں پاکستان معاشی ترقی، موسمیاتی تعاون اور عالمی اعتماد کے ایک نئے، مستحکم اور تابناک دور میں داخل ہو چکا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos