سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے امور کی وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بیرون ملک بھیجے گئے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں پانچ فیصد جبکہ غیر ملکی ترسیلات زر میں نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت نے دو ہزارپچیس میں حاصل کردہ ان کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک روزگار کی
سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے امور کی وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بیرون ملک بھیجے گئے پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں پانچ فیصد جبکہ غیر ملکی ترسیلات زر میں نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت نے دو ہزارپچیس میں حاصل کردہ ان کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک روزگار کی تلاش میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بیورو آف امیگریشن کی جانب سے کئے گئے ٹھوس اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
وزارت کے مطابق دو ہزار پچیس میں مجموعی طورپر سات لاکھ باسٹھ ہزار چار سو ننانوے پاکستانی کارکن بیرون ملک بھجوائے گئے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ سال کے دوران تقریباً چالیس ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
وزارت نے کہا کہ بیرون ملک محنت کشوں کی برآمد کیلئے دو ہزار پچیس میں اٹلی بیلاروس اور عراق کے ساتھ معاہدے کئے گئے۔
اس سلسلے میں اٹلی کی جانب سے پاکستان کیلئے دس ہزار پانچ سو کارکنوں کا کوٹہ مختص کرنا ایک بڑی کامیابی ہے جس کے تحت تین سال کے دوران سالانہ تقریباً ساڑھے تین ہزار کارکنوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ انیس سال کے بعد قطر کی جانب سے پاکستانی کارکنوں کیلئے ویزوں کے اجراء کی بحالی سے خلیجی ملکوں میں پاکستانی محنت کشوں کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *