728 x 90

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد 73فیصد ہوگیا، سروے

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد 73فیصد ہوگیا، سروے

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کیے گئے ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر سرمایہ کاروں کا اعتماد 61فیصد سے بڑھ کر 73فیصد ہوگیا ہے۔ وزیر خزانہ کے معاشی اُمور کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ یہ

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کیے گئے ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر سرمایہ کاروں کا اعتماد 61فیصد سے بڑھ کر 73فیصد ہوگیا ہے۔

وزیر خزانہ کے معاشی اُمور کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا واضح مظہر ہے۔

خرم شہزاد نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بتایا کہ نیسلے نے پاکستان میں چھ کروڑ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد علاقائی برآمدی مرکزقائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیسلے مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط کرے گا اور پاکستان سے چھبیس ممالک کو برآمدات کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو بڑھا ئے گا۔

اسی طرح آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی ایس او سی اے آر فروری میں پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری کو حتمی شکل دے گی۔

پاکستان آنے والی غیر ملکی کمپنیوں میں گوگل، بی وائی ڈی، آرامکو، وافی، ابوظہبی پورٹس، سام سنگ، ترکش پیٹرولیم، نووا منرلز اور دیگر شامل ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos