سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر ریونیو لینڈ ریکارڈ سنٹر جھنگ میں گذشتہ کافی دنوں سے کام بند پڑا ھے، کاونٹر خالی اور لائنیں بند ریونیو سنٹر میں رجسٹریاں، انتقال اور بیان اندراج نہ ھونے سے تمام کام رک کر رہ گئے ہیں، جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والے شھری مشکلات کا شکار، ذرائع کے
سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر ریونیو لینڈ ریکارڈ سنٹر جھنگ میں گذشتہ کافی دنوں سے کام بند پڑا ھے، کاونٹر خالی اور لائنیں بند ریونیو سنٹر میں رجسٹریاں، انتقال اور بیان اندراج نہ ھونے سے تمام کام رک کر رہ گئے ہیں، جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والے شھری مشکلات کا شکار، ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے ریونیو نظام میں جدت لانے اور روایتی پٹوار سسٹم کو تبدیل کرکے شھریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تجربات جاری ہیں، جبکہ یہ محکمانہ تجربات شھریوں کےلیے شدید مشکلات کا سبب بن گئے ہیں، شھریوں کا کہنا ھے کہ ایسا لگتا ھے کہ سسٹم اپ گریڈ کرنے کے نام پر عوام کو مزید پریشان کیا جا رہا ھے، جبکہ جائیداد کی خریدوفروخت سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ریونیو لینڈ ریکارڈ حکام کی بنیادی ذمہ داری ھے، محکمہ ریونیو سرکاری ٹیکس کولیکش میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ھے، مگر موجودہ صورتحال میں یہ نظام شھریوں اور محکمہ ریونیو ( حکومت) دونوں کےلیے نقصان دہ ثابت ھو رہا ھے، ذرائع کا مزید کہنا ھے کہ سرور تبدیلی کے باعث ملازمین مبینہ طور پر سسٹم آپریٹ نہیں کر پا رھے، جس کی وجہ سے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں جائیدادوں کے بیان، انتقال اور رجسٹریاں مکمل طور پر بند ہیں، اس تعطل کے باعث جہاں جائیداد کی خریدوفروخت کا کام رک کر رہ گیا ھے وہاں اس ضمن میں ٹیکس وصولی بھی معطل ھو گئی ھے، اس کے ساتھ ساتھ شھریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں ہیں، عوامی سماجی اور شھری حلقوں نے سینیئر ممبر بورڑ آف ریونیو پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی ھے، کہ جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے شھریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں،


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *