728 x 90

رمضان المبارک کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے

رمضان المبارک کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور عبادات کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے جھنگ پولیس کی جانب سے جامع سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے تحت 457 مساجد، 23

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور عبادات کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے جھنگ پولیس کی جانب سے جامع سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے تحت 457 مساجد، 23 امام بارگاہوں، رمضان بازاروں، تجارتی مراکز، بینکوں اور دیگر حساس و اہم عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پلان کے مطابق 700 پولیس افسران و جوان اور 1000 والنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

سحر و افطار اور نمازِ تراویح کے اوقات میں ایلیٹ فورس کا خصوصی گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی نگرانی کو فعال کر دیا گیا ہے۔ سادہ لباس میں اہلکار بھی نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری کو پولیس لائنز میں الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔ اہم شاہراہوں، رمضان بازاروں اور مصروف تجارتی مراکز میں ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے تاکہ افطار کے اوقات میں رش کو منظم رکھا جا سکے اور شہریوں کو سہولت فراہم ہو۔

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، برداشت اور عبادت کا مہینہ ہے۔ پولیس اس مقدس مہینے میں شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ عبادت گاہوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر عبادات انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں، مشکوک سرگرمیوں یا لاوارث اشیاء کی فوری اطلاع دیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، رمضان المبارک کے دوران نظم و ضبط اور باہمی احترام کو فروغ دیں تاکہ یہ بابرکت مہینہ امن، سکون اور روحانی برکتوں کے ساتھ گزارا جا سکے۔ عوام کے تعاون سے ہی ایک محفوظ اور پُرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos